پاکستان سپر لیگ 11 میں دو نئی ٹیموں اور ایک تبدیل شدہ ٹیم کے معاملات طے پانے ، کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ اور ریٹنشن کے بعد نیلامی کا عمل بھی مکمل ہوگیا اور اب سب کو انتظار ہے پی ایس ایل کا ، جو26 مارچ سے3 مئی تک کھیلی جائے گی۔
ماضی کے ڈرافٹنگ عمل کے برعکس اس سال پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں نیلامی کا طریقہ کار اپنایا گیا جس میں کروڑوں کی بولیوں کے ذریعے آٹھوں فرنچائزز نے اپنی پسند کے کھلاڑیوں کو خریدا ہے۔
اگر ہم چند بڑے ناموں پر نظر ڈالیں تو نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو راولپنڈی نے 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں حاصل کیا ہے لیکن اس نیلامی میں سب سے مہنگے کھلاڑی نسیم شاہ رہے ۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ کو حاصل کرنے کے لیے اسلام آْباد یونائٹڈ۔ کراچی کنگز اور راولپنڈی کے درمیان مقابلہ رہا بالاخر راولپنڈی نے نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں حاصل کرلیا اور یوں وہ اس نیلامی میں خریدے گئے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔
فہیم اشرف کو حاصل کرنے کے لیے کراچی کنگز اور اسلام آْباد یونائٹڈ میں سخت مقابلہ رہا تاہم اسلام آباد یونائٹڈ نے انہیں 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
کراچی کنگز نے پچھلے سیزن کے اپنے کپتان ڈیوڈ وارنر کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور انہیں 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خرید لیا حالانکہ پشاور زلمی نے بڑی حد تک مقابلہ کیا۔
فخرزمان کو لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹگری میں شامل نہ کرتے ہوئے چھوڑا تھا لیکن لاہور قلندرز نے ہی انہیں 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں حاصل کرلیا حالانکہ زلمی اور یونائٹڈ نے بھی کافی کوشش کی۔
اسی طرح لاہور قلندرز کی دریافت حارث رؤف بھی اسی ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور انہیں 7 کروڑ 60 لاکھ روپے میں حاصل کرلیا۔ راولپنڈی اور کوئٹہ بھی اس مقابلے میں سامنے آئے لیکن قلندرز کی بولی سب سے زیادہ ثابت ہوئی۔
نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین کو اسلام آباد یونائٹڈ نے 7 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کراچی کنگز کا حصہ بن گئے جس نے 5 کروڑ 85 لاکھ روپے میں انہیں حاصل کیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان کو حاصل کرنے کے لیے کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آْاد یونائٹڈ کے درمیان مقابلہ رہا لیکن آخر میں سیالکوٹ اسٹالیئنز نے انہیں 5 کروڑ 70لاکھ روپے میں حاصل کرلیا۔
نوجوان بیٹر خواجہ نافع کے لیے بولی ایک کروڑ دس لاکھ روپے سے شروع ہوئی تھی تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں 6 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔
محمد عامر کے بارے میں ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں اس بار کوئی نہ خریدےگا لیکن راولپنڈی نے آخری لمحات میں انہیں 5 کروڑ 40 لاکھ روپے میں حاصل کرلیا۔
جارحانہ بیٹنگ کے لیے شہرت رکھنے والے رائلے روسو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے میں حاصل کرلیا۔
آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا کو کراچی کنگز نے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے میں حاصل کیا ہے جبکہ 41 سالہ آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل کو سیالکوٹ اسٹالیئنز نے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔
انڈر19 میں چونکا دینے والی کارکردگی دکھانے والے نوجوان بیٹسمین سمیر منہاس کے لیے بولی 60 لاکھ روپے سے شروع ہوئی تھی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
ڈائریکٹ سائننگ
پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ فرنچائزز کو یہ موقع فراہم کیا گیا کہ ایک ٹیم ایک کھلاڑی کو براہ راست سائن کرسکتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ گزشتہ پی ایس ایل نہ کھیلا ہو۔
فرنچائزز نے جن کھلاڑیوں کو براہ راست سائن کیا ان میں:
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ( سیالکوٹ اسٹالیئنز )
انگلینڈ کے معین علی ( کراچی کنگز)
بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمن ( لاہور قلندرز )
آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ( حیدرآباد کنگز مین )
نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے ( اسلام آباد یونائٹڈ )
آسٹریلیا کے ایرون ہارڈی ( پشاور زلمی )
یاد رہے کہ اس سے قبل زلمی نے افغانستان کے رحمن اللہ گرباز کو سائن کیا تھا لیکن انہوں نے بعد میں شرکت سے معذرت کرلی۔
جو کھلاڑی برقرار رکھے گئے تھے۔
کراچی کنگز
حسن علی۔ عباس آفریدی۔ خوشدل شاہ اور سعد بیگ
لاہور قلندرز
شاہین آفریدی۔عبداللہ شفیق۔ سکندر رضا اور محمد نعیم
پشاور زلمی
بابراعظم ۔ سفیان مقیم عبدالصمد اور علی رضا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
ابرار احمد۔عثمان طارق ۔ حسن نواز اور شامل حسین
اسلام آْباد یونائٹڈ
شاداب خان ۔ سلمان ارشاد اور اینڈریو ہاؤز
حیدرآباد
صائم ایوب۔ عثمان خان ۔ عاکف جاوید اور معاذ صداقت
سیالکوٹ
محمد نواز۔ سلمان مرزا۔احمد دانیال اور سعد مسعود
راولپنڈی
محمد رضوا۔ زمان خان ۔یاسرخان اور سیم بلنگز






